اوکاڑہاوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست ہے عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کے تحت فرائض کی ادائیگی کرنے والے لوگ ملک و قوم کا بیش قیمت سرمایہ ہیں، مشکل کی گھڑی میں دوسروں کے کام آنے والے لوگ ہی انسانیت کی درخشاں مثال ہیں ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے تحصیل اوکاڑہ کی بیوہ خاتون کو مالی امداد کی درخواست پر اوکاڑہ ویلفیر سوسائٹی کے فنڈ سے روزگار کے لیے مالی معاونت کا چیک دیتے ہوئے کیا جس کے ذریعے بیوہ خاتون کے بیٹے نے نیا رکشہ خرید لیابیوہ خاتون نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کو ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے رکشے کے ذریعے اس کا خاندان خوداری سے رزق حلال کمائے گا۔