مائع قدرتی گیس کی درآمد میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 9.8 فیصد کمی

Published on July 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)مائع قدرتی گیس کی درآمد میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 9.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران مائع قدرتی گیس کی درآمد میں 9.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مئی 2022 کے دوران 114 ارب روپے کی مائع قدرتی گیس درآمد کی گی جبکہ مئی 2023 کے دوران درآمدات کا حجم 103ارب روپے رہا۔ اس طرح مائع قدرتی گیس کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 9.8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog