غزہ میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران 469فلسطینی بچے لقمہ اجل بن گئے،یونسیف

Published on August 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 675)      No Comments

Palestinian woman reacts upon seeing her destroyed house in Beit Hanoun town, which witnesses said was heavily hit by Israeli shelling and air strikes in the northern Gaza Stripجینوا ۔۔۔ یونیسیف نے کہا ہے غزہ میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران اب تک 469فلسطینی بچے لقمہ اجل بن گئے،جبکہ 3000سے زائد زخمی ہوئے۔یو این چلڈرن فنڈ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کیمطابق صرف گزشتہ دو دونوں میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ میں کم سے کم 9فلسطینی بچے شہید ہوئے۔غزہ میں یونسیف کے اعلی فیلڈ آفیسر نے کہا کہ گزشتہ 48گھنٹوں میں مجموعی طور پر غزہ میں 18بچے جنگ کی نذر ہوگئے ہیں۔جس سے جولوئی سے لیکر اب تک غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 469تک پہنچ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس چھوٹے سے علاقے میں ایک بھی فلسطینی خاندان ایسا نہیں جو اسرائیلی تشدد سے محفوظ ہو۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے اثرات سے کوئی بھی سلامت نہیں جبکہ مالی نقصانات اس کے علاوہ ہے۔غزہ میں بحالی کے کاموں کیلئے اربوں روپے درکار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes