پاکستان میں مرغی کے گوشت کی پیداوار9لاکھ 50ہزار ٹن اور انڈوں کی پیداوار19ہزار ملین سالانہ سے متجاوزکرگئی

Published on November 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان میں مرغی کے گوشت کی پیداوار 9لاکھ 50ہزار ٹن اور انڈوں کی پیداوار19ہزار ملین سالانہ سے بھی تجاوز کر گئی ہے تاہم رانی کھیت کی بیماری پرقابو پا کرگوشت و انڈوں کی پیداوارمیں مزید اضافہ بھی کیاجاسکتاہے۔پاکستان پولٹری فارمرز اینڈ ہیچری و ایگ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ رانی کھیت کاوائرس مرغیوں کیلئے انتہائی مضراثرات کا حامل ہے کیونکہ مذکورہ بیماری لگنے سے جہاں مرغیوں کاعلاج ممکن نہیں رہتا وہیں برائلر مرغیوں کی شرح اموات بھی 80فیصدتک پہنچنے کا خدشہ ہوتاہے۔انہوں نے بتایاکہ اگر مرغیوں میں بھوک نہ لگنے، پیاس زیادہ لگنے، سانس لینے میں دشواری،بیٹ پتلی سفید و سبزی مائل ہونے اور کلغی کارنگ سیاہ ہونے کی علامات ظاہرہوں تو اس کا مطلب ہے کہ مرغی پررانی کھیت کی بیماری کاحملہ ہوگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ ماہرین پولٹری فارمنگ و لائیوسٹاک جدید علوم اور مہارتوں سے رانی کھیت جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلئے اقدامات کررہے ہیں تاہم کمرشل پولٹری فارمنگ کے شعبہ سے منسلک افرادکو بھی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرغی پال حضرات مرغیوں کو رانی کھیت کی بیماری سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوانے میں کسی تساہل یا غفلت سے کام نہ لیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی مالی نقصان یامشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme