ریٹرننگ افسران بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائینز پر عمل کریں ڈی سی او وہاڑی

Published on September 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

7-9-2015 DCO
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر؍ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے ضلع بھر کے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائینز پر عمل کریں اور کسی امیدوار یا گروپ کے ساتھ اپنی ہمدردیاں نہ جتائیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں الیکشن کے انعقاد کے لیے انتظامات کے جائزہ جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد سلیم ، اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد ، سیف اللہ ساجد اور کامران خان کے علاوہ دیگر ریٹرننگ افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ حتمی پولنگ سکیم کی تکمیل کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست اور ووٹر زکی تعداد اپنے دفاتر کے باہر آویزاں کریں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو ایک چیلنج سمجھ کر اپنے فرائض انجام دیں اجلاس میں ریٹرننگ افسران نے نشاندہی کی کہ انہوں نے پولنگ سکیم پرانی ووٹر لسٹوں کے مطابق تیار کی ہے نئے ووٹرز کے اندراج کے بعد ابھی تک الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی ووٹر لسٹ فراہم نہیں کی گئی جس سے پولنگ سکیم کے بارے میں شکوک و شبہات کا اندیشہ ہے اس پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایاکہ نادرا کی طرف سے نئی ووٹر لسٹیں 11ستمبر سے پرنٹ ہونا شروع ہوں گی اس بات کی کوشش کی جائیگی کہ 20ستمبر سے قبل یہ نئی ووٹر لسٹیں ریٹرننگ افسران کو فراہم کر دی جائیں تاکہ 20ستمبر تک پولنگ سکیم میں مجوزہ تبدیلیوں کے بعد حتمی فہرست ہی آویزاں کی جاسکے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کے اندراج کی تصدیق اور پولنگ اسٹیشن وغیرہ کی تفصیلات بذریعہ ایس ایم ایس فراہم کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس شروع کی جا رہی ہے شہری 8300پراپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر سلیش وغیرہ شامل کئے بھیج کر جواب حاصل کرسکتے ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں کے لیے 11161پولنگ عملہ کے ارکان کی ضرورت ہے جبکہ کل12384ارکان کے نام الیکشن ڈیوٹی کے لیے لئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ تمام ریٹرننگ افسران کی سہولت کے لیے ان کو مطلوبہ تعداد میں پولنگ سٹاف فراہم کر دیا جائیگا جس کی ڈیوٹیاں وہ خود لگائیں گے ہر تحصیل میں اسی تحصیل سے متعلقہ عملہ الیکشن ڈیوٹی پرلگایا جائے البتہ کسی تحصیل میں عملہ کم ہونے کی صورت میں دوسری تحصیل سے عملہ لے کر تعینات کیا جائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes