الیکشن کے دن کا سورج کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔ملک انس محمود

Published on November 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

تحریک انصاف کے کارکن رانا شکیل نمبردار نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی
لاہور(یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 166 ملک انس محمود نے آنے والے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمپین تیز کر دی حلقہ میں ہر دل عزیز شخصیت کے مالک ملک انس محمود کی اچانک انٹری کے بعد بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر حلقہ پی پی 166 میں بڑے بڑے سیاسی برجوں کی بنیادیں کمزور ہونے لگی۔امیدوار برائے ایم پی اے ملک انس محمود گزشتہ رات مانگا قلعہ ترڑلے، اور مانگا تالاب سرائے میں کارنر میٹنگز کی جس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے درینہ کارکنوں میں رانا شکیل نمبردار نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپنے ساتھیوں رانا لیاقت علی قمیدان، محمد حبیب ملک انور ، شیخ جاوید ، ظہور صاحب ، مہر سفیان ، طارق محمود اور دیگر معززین کے ہمراہ ملک انس محمود ایڈووکیٹ ایم پی اے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر ملک انس محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ الیکشن جیت کر عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرونگا اور حلقہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کی کوشش کرونگا۔اگر حلقہ کی عوام نے بھرپور ساتھ دیا تو الیکشن کے دن کا سورج کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题