شاعری سیکھنے سے نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے نزول ہوتا ہے شاعر ملک ارشاد

Published on January 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

شاعر بہت حساس ہوتاہے اس کی شاعری کے ایک ایک لفظ میں داستان چھپی ہوتی ہے
لاہور(یواین پی) شاعری ایک ایسی زبان ہے جو کسی سے سیکھی نہیں جاتی بلکہ یہ رب کائنات کی طرف سے نزول کی صورت میں زبان سے ادا ہوتی ہے اور شاعر بہت حساس ہوتاہے اس کی شاعری کے ایک ایک لفظ میں داستان چھپی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار پنجابی ادب کے شاعرملک ارشاد نے پنجابی کمپلیکس پلاک میں منعقد ایک فلمی تقریب میں المراد پرڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری،رائٹرڈاکٹربی اے خرم کو پنجابی زبان میں چھپی اپنی کتاب’’بھکھاں دی سولی‘‘پیش کرتے ہوئے کیا اس موقع پہ فلم کے معروف ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد بھی موجود تھے اس سے قبل ان کی دو کتابیں’’دل دا دیوا‘‘اور ’’سانجھے سفنے‘‘ ادبی حلقوں میں خوب پذیرائی حاصل کر چکی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes