فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے

Published on December 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے جس کے شیڈول کی منظوری دیدی گئی، تمام پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کو بھی بر وقت شیڈول کے مطابق داخلے جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پنجاب ایجو کیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کا گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ سال میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کے نئے شیڈول کو منظوری دی گئی جس کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک (دسویں کلاس) کے سالانہ امتحانات کا آغاز بیک وقت یکم مارچ 2024سے ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ میٹرک کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا و طالبات سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 دسمبر تک، ڈبل فیس کے ساتھ 13 دسمبر سے 25 دسمبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 26 دسمبر سے 3 جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں تاہم 3 جنوری کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جا ئے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme