لیانگ چو سائٹ عالمی تہذیب کا خزانہ ہے، چینی صدر

Published on December 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی ہےکہ لیانگ چو سائٹ چینی تہذیب کی 5000 سالہ تاریخ کا ثبوت اور عالمی تہذیب کا خزانہ ہے۔ باہمی احترام اور ہم آہنگی انسانی تہذیب کی ترقی کا صحیح راستہ ہے۔ امید ہے کہ تمام فریقین بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان مکالمے کو گہرا کرنے، گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کو ترقی دینے، تبادلوں کو مضبوط بنانے اور باہمی سیکھنے، مساوات کے تصور کو فروغ دینے،، مکالمے اور شمولیت کے تصور کو فروغ دینے، مختلف تہذیبوں کے ہم آہنگ بقائے باہمی اور مشترکہ کامیابی کو فروغ دینے اور تمام ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور باہمی تفہیم کو فروغ دینے کے لئے لیانگ چو فورم کے پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔اتوار کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار چینی صدر نے پہلے “لیانگ چو فورم” کے نام مبارکباد کے خط میں کیا۔ پہلا “لیانگ چو فورم”، جس کا موضوع “گلوبل سولائزیشن انیشیٹو پر عمل کرنا اور تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو فروغ دینا” ہے، وزارت ثقافت اور سیاحت اور زے جیانگ صوبائی عوامی حکومت نے مشترکہ طور پر اسپانسر کیا ، اور اسی دن ہانگ چو، جے جیانگ صوبے میں شروع ہوا.۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog