جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب اور اوورسیز کشمیر یونین اف جرنلسٹ کے اعزاز میں اعشائیہ

Published on June 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 661)      No Comments

10428834_331703310317830_1573798195_n
 جدہ(بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی)  جدہ سعودی عرب پاکستان مسلم لیگ ن جدّہ سعودی عرب کی طرف سے جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب اور اوورسیز کشمیر یونین اف جرنلسٹ کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا. پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب جدّہ کی قیادت نے کہا کے جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب اور اوورسیز کشمیر یونین اف جرنلسٹ سعودی عرب پاکستان کمیونٹی کے لیے امید کی کرن ہے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئرراہنما ملک محی الدین نے خطاب کرتے هوئے کہا کہ چوده ارب ڈالر زرمبادله بھیجنے والے پاکستانیوں کی تزلیل هو رهی هے قونصلیٹ میں جگہ هونے کے باوجود لوگوں کو رات تین بجے لائنوں میں کھڑا کر دیا جاتا هے همارے بارہا یادہانی کے باوجود هماری آواز ایوان بالا تک نهیں پہنچ پا رهی پاکستان قونصلیٹ جدّہ اور پاکستان انٹرنیشنل سکول (انگلش سیکشن) پر فوری توجہ دے کر کرپٹ مافیا سے جلد جان چھوڑای جائے. صحافتی تنظیمیں ان مسائل کے حل کے لئے ہمارا ساته دیں. اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف فی الفور اس بات کا نوٹس لیں اعشائیہ سے خطاب کرتے مرکزی صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب مرزا الطاف نے کہا کے جب سے هم نے کمیونٹی کی آواز اٹھائی هے قونصل جنرل آفتاب احمد کھوکھر اوران کہ کرپٹ رفقاء وائس قونصل عمران صدیقی اور پریس قونصل سہیل علی خان همارے دشمن هو گئے، انهوں نے کہا کہ هم حق کا ساتھ دیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نهیں کریں گےپچھلے دور میں پاکستانی سکول میں بہت کرپشن تھی جس کو ختم کرنے کے لئے ہم نے بہت کوشش کی مگر نئی انتظامیه کے آنے سے لوٹ مار کا بازار پھر گرم کر دیا گیا هے اس کی سر پرستی قونصل جنرل آفتاب کھوکھر سہیل علی خان اور عمران صدیقی کر رهے هیں انهوں نے کہا کہ سکول میں ایک بچے کی فیس 16٠٠ریال وصول کی جا رہی ہے جو کے سرا سر ظلم ہے، اور والدین اپنے بچوں کو گھر پر بٹھانے پر مجبور ھو چکے ہیں، بچوں کی فیس 600٠ ریال تک لایا جائے، تقریب سے مسلم لیگ ن جده کے صدر سیٹھ عابد نے بھی خطاب کیا اور مرزا الطاف صاحب پر بھر پور اعتماد کیا تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری سعودی عرب نور محمد آرائیں .سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب کے ساتھ ساتھ چوهدری محمد طاهر .محمد شعبان عارف رانا محمد اکبر .چوهدری عمر حیات .طارق نسیم محمد حسین .میاں ستار خالد رفیق چوهدری عبدالوحید سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی .جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب جده کے عهدیداران سمیت جن میں ذکیر احمد بهٹی سیکرٹری انفارمیشن سعودی عرب جده کے صدر چوهدری رضوان .چئرمین ناصر مرزا سینئر نائب صدر ارشد بٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک آصف عباس تھھیم انفارمیشن سیکرٹری نوید فارقی ڈپٹی سیکرٹری فائنانس محمد وسیم جوانٹ سیکرٹری محمد طارق مرکزی قیادت سے .سردار عثمان ڈپٹی چیف آرگنائزرسعودی عرب .چوهدری معروف جنرل سیکرٹری سعودی عرب.شاه فهد هاشمی سیکرٹری فنانس سعودی عرب نے شرکت

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题