پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ اجلاس : عمران خان پر افسردگی چھائی رہی

Published on November 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

01
اسلام آباد(یو این پی)میڈیا تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کی اندرونی کہانی بھی سامنے لے آیا ،عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی معاملات کے حوالے سے افسردہ ہیں اور کچھ عرصے کے لیے چھٹی کرنا چاہتے ہیں مگر پارٹی امور انہیں ایساکرنے سے روک رہے ہیں۔تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے آغاز میں ہی عمران خان نے دل کی بات کہہ دی اور بتایا کہ وہ ذاتی معاملات میں الجھنے کی وجہ سے افسردہ ہیں اور چھٹی پر جانا چاہتے ہیں تاکہ آرام کیا جائے مگر ان حالات میں بھی میں پارٹی کو وقت دے رہا ہوں ۔کپتان کا کہنا تھا کہ افسردگی میں بھی وہ چھٹی نہیں کرپا  رہے،عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وہ پارٹی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کو بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ قومی مسائل کو اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں میں اٹھایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes