ٹرمپ کا سالانہ تنخواہ خیراتی ادارے کو دینے کا اعلان

Published on March 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

6
واشنگٹن (یو این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ تنخواہ خیراتی ادارے کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان شین سپائسر نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ سال کے آخر پر اپنی سالانہ تنخواہ جو 4 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے ، ایک خیراتی ادارے کو عطیہ کریں گے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں دو امریکی صدور ہربرٹ ہوور اور جان ایف کینیڈی بھی اپنی تنخواہ خیراتی اداروں کو دیتے چلے آرہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog