پنجاب حکو مت نے گند م کی خر ید اری کے لیے با ردانہ کی منصفا نہ تقسیم یقینی بنا نے کے اقدامات کئے ہیں؛ محمد سلیم حسین

Published on April 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

وہاڑی(یو این پی) ڈائر یکٹر جنرل محکمہ محنت و افر ادی قوت محمد سلیم حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت نے گند م کی خر ید اری کے لیے با ردانہ کی منصفا نہ تقسیم یقینی بنا نے کے اقدامات کئے ہیں تا کہ کا شتکاروں کو گند م کی فر وخت میں کسی قسم کی پر یشانی کا سا منا نہ کر نا پڑے یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھٹی کے ہمراہ بنی شیل ، اڈاہ غلام حسین اور ما چھیوال کے گند م خرید اری مر اکز کا معا ئنہ کرتے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے کا شتکاروں سے گندم کے آخری دانہ تک خر ید اری کا عزم کر رکھا ہے اس مقصد کے لے مڈ ل مین کی ہر سطح پر حو صلہ شکنی کے اقد اما ت کئے گئے ہیں جبکہ کا شتکاروں کو پہلے آیئے پہلے پا یئے کے تحت باردانہ کے اجر اء کا نظام وضع کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے بتا یا کہ تمام خر ید اری مر اکز پر سی سی ٹی وی کیمر ے نصب کئے گئے ہیں کا شتکا روں کے نما ئندے متعلقہ گا ؤں کا نمبر دار اور ممبر ان اسمبلی کے نما ئند ے سنٹر پر کا شتکاروں کی سہولت اور مڈل مین کی حو صلہ شکنی کے لیے مو جو د ہیں کا شتکا روں کی نشاند ہی پر گر داوری کی خا میوں کو بھی دور کیا گیا ہے اور خر ید اری کے عمل کو شفا ف بنا یا گیا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹر ولر نے بتا یا کہ اب تک بنی شیل سنٹر پر 1986کاشتکار رجسٹر ہو چکے ہیں اور اب تک 38ہزار 5سو 32بیگ باردانہ جا ری کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes