امیرجماعت اسلامی سراج الحق 20 دسمبرکو فیصل آباد آئیں گے، فلسطین کنونشن سے خطاب کریں گے

Published on December 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ا میر جماعت اسلامی سراج الحق 20دسمبرکو فیصل آباد آئیں گے ا رووہ یہاں الفتح گراؤنڈ میں فلسطین کنونشن خطاب کریں گے،کنونشن میں ضلع بھر سے ہزاروں خواتین بچے شریک ہوں گے اس موقع پرفلسطین پرچم کی رونمائی کی جائے،خواتین،طالبات اوربچوں کے تقریری مقابلے ہوں گے،پاکستانی مصنوعات کے فروغ اوراسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئے الخدمت ٹرسٹ ویمن ونگ کی جانب سے غزہ بازار کا انعقاد کیاجائے گااوراس بازارسے ہونے والے منافع اہل فلسطین کی مدد کیلئے بھیجاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ضلعی ناظمہ ڈاکٹرفہمیدہ الیاس کا کہنا ہے کہ فلسطین کنونشن 20دسمبرکو الفتح گراؤنڈ سلیمی چوک فیصل آبادمیں ہوگاجس سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،صدر جے آئی یوتھ ویمن ونگ ڈاکٹرحمیراطارق اوردیگرعہدیداران خواتین خطاب کریں گی، انہوں نے کہاکہ کنونشن کو بھرپوربنانے اورفلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے بڑے پیمانے پرمہم جاری ہے جماعت اسلامی کی خواتین گھر گھرجاکر لوگوں کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دے رہی ہیں اورانہیں آمادہ کررہی ہیں کہ فلسطینی عوام ہمارے مسلمان بہن بھائی اوربچے ہیں جن پر ظالم اورناجائز صہیونی ریاست ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے اسرائیل کے خلاف اوراپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کنونشن میں بڑے پیمانے پر شرکت کی جائے۔ڈاکٹرفہمیدہ الیاس نے کہاکہ غزہ میں ہزاروں شہادتیں ہوچکیں، اسرائیل نے شہر پر ہیرو شیما اور ناگاساکی سے بھی زیادہ بارود گرایاجاچکاہے، مسلمان حکمران امریکی خوف سے اہل فلسطین کی اخلاقی، سیاسی اور مالی مدد سے بھی کترا رہے ہیں فلسطین مجاہدین کی قید میں اسرائیلی خواتین کے ساتھ جس طرح عزت و احترام کا سلوک ہوا، رہائی کے بعد انھوں نے برملا اعتراف کیا، ایک طرف تہذیب کے نام نہاد علمبرداروں کا گھٹیا فعل اور دوسری جانب مجاہدین کا کردار ہے، یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کے کروڑوں انسان مذہب سے بالاتر ہوکر اہل فلسطین کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، عوامی دباؤ کے نتیجہ میں مغرب کی کئی حکومتوں کو اسرائیل کی اندھی حمایت کا بیانیہ ترک کرنا پڑا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy