امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی بہت محب وطن ہے:اداکارہ میرا

Published on May 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 536)      No Comments

15
کیپٹن نوید کے والدین اوریگرفیملی نے جس طرح سے ویلکم کیا، میں اس کوکبھی بھلا نہیں سکتی
نیویارک (یو این پی) فلم اسٹارمیرا کا کہنا ہے کہ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ جب شادی کا جب وقت مقرر ہوگا تواس وقت سب کچھ طے ہوجائے گا۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے یواین پی کو بتایا کہ خوشیاں پیسے سے نہیں خریدی جاسکتیں، اس بات کا احساس مجھے امریکا میں آکر ہی ہوتا ہے، یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں ہرکوئی اپنی مرضی کی زندگی بسرکرتا ہے، ہرکوئی اپنی زندگی کواپنے انداز سے جی رہا ہے اورتفریح کا ایک بھی لمحہ ضائع نہیں کرتا، میں بھی یہاں پر ایسا ہی محسوس کرتی ہوں کہ جیسے میں آزادفضا اورہوامیں اْڑ رہی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ امریکا جیسے خوبصورت ملک میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی بہت محب وطن ہے، جب بھی میں امریکا آتی ہوں تویہاں پرمیرے اعزازمیں باقاعدہ تقریبات کا انعقادکیا جاتا ہے،ان تقریبات میں شرکت کرکے بہت اچھا لگتاہے کیونکہ ہرکوئی اپنے پاک وطن سے دور ہونے کے باوجود اس کی ترقی اوربہتری کے لیے بات کرتا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy