اسپیشل بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف

Published on December 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے سلسلہ میں اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیشل بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، خصوصی توجہ اور محبت سے ان کو مفید شہری بنایا جا سکتا ہے، خصوصی بچوں کی تربیت کر کے ان کی صلاحیتوں نکھارنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفٰی جٹ، ڈی او اسپیشل ایجوکیشن شہباز علی، فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن میڈیم عائشہ صدیقہ،رائے احمد سعید وائس پرنسپل سپیشل ایجوکیشن،فیض رسول ہیڈ ماسٹر سپیشل ایجوکیشن،فضل الرحمان ہیڈ ماسٹر،میڈ م مہ جبین پرنسپل سپیشل ایجوکیشن،جاوید اقبال سابقہ ڈی او سپیشل ایجوکیشن سمیت تینوں تحصیلوں کے اسپیشل و سلولرنر سکولوں کے اساتذہ، مختلف محکموں کے افسران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی، مختلف سکولوں کے اسپیشل بچوں نے شاندار انداز میں ملی نغمے، صوفیانہ کلام، قوالی، گیت، ٹیبلوز اور پبلک میسجز پیش کر کے حاضرین کی خوب داد وصول کی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ اسپیشل سکولوں کے اساتذہ انتہائی محنت سے خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان بچوں کی اخلاقیات پر بھی توجہ دینی چاہیے، انہوں نے کہا کہ تحصیل اوکاڑا اور دیپال پور کے ڈی پی ایس سکولز میں خصوصی بچوں کے لیے آٹزم سینٹرز مکمل طور پر فنکشنل کیے جا چکے ہیں، خصوصی بچوں کے والدین بلا جھجک اپنے بچوں کو ان آٹزم سنٹرز میں بھیجیں، انہوں نے کہا کہ ان خصوصی بچوں کو یہ ادارے مفت پڑھانے کے لیے بھی تیار ہیں، اس کے علاوہ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مسائل کے حل کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے بہترین تقریب کے انعقادِ پر ڈی او اسپیشل ایجوکیشن شہباز علی اور پرنسپل کو مبارکباد دیتے ہوئے افسران و اساتذہ کو شیلڈز بھی دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes