انصاف نہ ملا تو ملک زندہ نہیں رہے گا ؛شیخ رشید

Published on March 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

2
لاہور( یوا ین پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو ملک زندہ نہیں رہے گا ٗ(ن)اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نہ نکلا تو پھر خون نکلے گا،لوگ موجودہ نظام سے تنگ آ گئے ہیں، یہاں جمہوریت کے نام پر بد ترین ڈکٹیٹر شپ قائم ہے،چوروں، ڈاکوں اور منافقوں نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے اور عوام کو اسے توڑنے کے لئے باہر نکلنا ہوگا ،شرجیل میمن کی ائیرپورٹ پر گرفتاری کا ڈرامہ کیا گیا،شرجیل میمن کی گرفتاری اور رہائی ملٹری کورٹس کے پیچھے ڈیل کا نتیجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منہاج القرآن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ جتنے بڑے کرپٹ لوگ ہیں وہ پاکستاں میں آکر منہ صاف کر لیتے ہیں جبکہ دنیا کے کسی اور ملک میں ایسا نہیں ہوتا ۔ یہاں چوروں، ڈاکوں اور منافقوں نے اتحاد قائم کر لیا ہے اور اس گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے عوا م کو اٹھنا ہو گا۔غریب کو پیغام ہے کہ موت کے منہ سے سے بھی کامیابی کو چھین لو ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی بیٹی اپنے باپ کی صدارت کی مدت پوری ہونے کے بعد نوکری کرتی ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں کی بیٹیوں کے لندن میں انتہائی مہنگے فلیٹس ہیں،یہاں غریب کی بیٹی مسائل سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بری ترین آمریت پاکستان میں ہے ،جمہوریت کے نام پر بد ترین ڈکٹیٹر شپ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2017ء پاکستان کی سیاسی زندگی کا اہم ترین سال ہے لہٰذاعوام ہوش اور سچائی سے کام لیں۔انہوں نے شرجیل میمن کی گرفتاری اور رہائی کے سوال کے جواب میں کہا کہ شرجیل میمن کی ائیرپورٹ پر گرفتاری کا ڈرامہ کیا گیا،شرجیل میمن کی گرفتاری اور رہائی ملٹری کورٹس کے پیچھے ڈیل کا نتیجہ ہے ۔شرجیل میمن کے بعد ڈاکٹر عاصم اور عزیر بلوچ کا بھی پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نام اسلام کا لیتے ہیں لیکن ڈیرے اسلام آباد میں ڈالنا چاہتے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں دودھ، دوائی اور حکومت بھی خالص نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes