ہم سانحہ اے پی ایس کو کبھی نہیں بھول سکتے،محمد شہباز شریف

Published on December 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments
 
لاہور(یو این پی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد شہباز شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو 9سال مکمل ہونے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014کا دن ہم کبھی نہیں بھول سکتے، نو سال قبل آج کے دن ہمارے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم شہدا ،ان کے والدین اور اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، آج کے دن پوری قوم دہشتگردی کے خلاف ایک بیانیے پر جمع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 9سال قبل ان کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ شروع کی گئی تھی، ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ وہ آج کے دن سکیورٹی فورسز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دہشت گردی کے خاتمے کےلئے بہادری اور شجاعت سے لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے شہدا کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes