فیصل آباد،اوباش نوجوان نے دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا، دو نوجوانوں اور تین خواتین کو اغواء کر لیا گیا

Published on December 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد اوباش نوجوان نے دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا، دو نوجوانوں اور تین خواتین کو اغواء کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 240 گ ب کے رہائشی نواز نے بتایا کہ انکی عدم موجودگی میں اوباش ملزم بلی گھر داخل ہوا اوراسکی جواں سالہ بیٹی (ر) کو ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا جبکہ پیپلزکالونی کے علاقہ سبحان اڈا کے قریب نامعلوم افراد نے 22سالہ نوجوان ذیشان اسلم سکنہ ڈھڈی والا کو اغواء کر لیا۔تھانہ صدر کے علاقہ سنٹرل جیل کے قریب نامعلوم افراد نے سید صابر حسین شاہ کو اغواء کر کے فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں حسیب شہید کالونی کے رہائشی شفقت کی ہمشیرہ (س)‘ 61 گ ب کے رہائشی اللہ دتہ کی اہلیہ (ن) کو نوابانوالہ جاتے ہوئے اغواء کر لیا‘ 554 گ ب کے رہائشی سعید کی بھانجی (ن) کو ملزمان شاہد وغیرہ نے اغواء کر لیا، جڑانوالہ کے علاقہ محلہ رشید پارک کے رہائشی امجد کی بھتیجی (م) کو ملزمان عون وغیرہ نے اغواء کر لیا۔ غلام محمد آباد جنرل ہسپتال میں دوائی لینے آئی بہادر علی کی اہلیہ (ف) کو نامعلوم افراد اغواء کر کے فرار ہو گئے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes