چین کی معیشت اعلی معیار کی ترقی کی جانب بڑھتی رہی ہے ، چینی صدر

Published on January 1, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) نئے سال کے موقع پر چین کے صدرمملکت شی جن پھنگ نے چائنا میڈیا گروپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے نئے سال کی مبارک باد دی۔ انہوں نے 2023 میں چین کے غیر معمولی سفر ، ترقی اور کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا اور 2024 میں  ملک کی خوشحالی اور دنیا کے امن و امان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے چین کے اقدامات کے حوالے سے سال 2023 میں چین کی کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ خوشحال زندگی کی فضا اور معاشی بحالی میں لوگوں کی مصروفیات   خوشحال زندگی کے لئے لوگوں کی خوہشات کا مظہر ہیں اور قوت حیات سے بھرے ہوئے چین کی عکاس بھی ہیں۔  چین کی معیشت بہتری  بلکہ اعلی معیار کی ترقی کی جانب بڑھتی رہی۔جدید صعنتی نظام مزید جامع دکھائی دے رہا ہے اور متعدد اعلی، سمارٹ اور سبز  صنعتیں تیزی سے ابھرتی رہی ہیں۔اناج کی پیداوار میں لگاتار بیس سال تک اچھی فصلیں حاصل ہوئیں، ماحولیاتی تحفظ مزید مضبوط ہوگیا اور دیہی احیاء میں نئے منظرنامے دکھائی دے رہے ہیں۔ سی ۹۱۹  ہوائی جہاز کی کمرشل پرواز، چینی ساختہ مسافر بردار بڑے جہاز کے آزمائشی سفر، شینزو مشنز  کی لگاتار لانچنگ  اور  ‘جدوجہد والے’ نامی ڈیپ سی آبدوز کی کامیابیاں  قابل ذکر  ہیں۔ چین ہمت نہ ہارنے کے جذبے سے محنت کرتا رہا اور ہر جگہ نئی سے نئی اختراعات دیکھنے میں آئی ہیں۔       شی جن پھنگ نے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کی ذمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے  “دنیا کو فعال طور پر گلے لگانے اور خوش آمدید کہنے” کی بات کی  انہوں نے کہا کہ ہم نے کامیابی کے ساتھ چین وسطی ایشیا سمٹ اور تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کا اہتمام کیا۔ ہمارے زیر اہتمام سرگرمیوں میں مختلف ممالک سے دوست تشریف لائے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ سال 2024 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ چین ثابت قدمی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین عظیم ہے مگر سادہ بھی۔آخر کار ہمارا مقصد لوگوں کو بہتر زندگی فراہم کرنا ہے تاکہ سب لوگ خوشی سے کام کریں  اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کر سکیںشی جن پھنگ نے کہا کہ عالمی تبدیلیوں کے باوجود امن و ترقی ہمیشہ ایک رجحان رہا ہےاور تعاون اور مشترکہ کامیابیاں ہمیشہ وقت کا ایک سچ رہی ہیں۔اس وقت دنیا کے کچھ علاقے تنازعات کے شکار ہیں۔چینی عوام امن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی برادری کےساتھ ملکر عوام کے مفادات اور انسانیت کے مستقبل کی بنیاد پر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور ایک بہتر دنیا کے قیام کے لئے آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes