پتوکی ,سوئی گیس تو نایاب تھی ہی بجلی بھی نایاب ہو گی عوام پریشان

Published on January 5, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments
پتوکی (یواین پی/محمد رضوان طارق) پتوکی سوئی گیس تو نایاب تھی ہی بجلی بھی نایاب ہو گی عوام پریشان، سردی کی شدت آتے ہی سوئی گیس غائب ہوگی ساتھ ہی بجلی نے بھی نخرے دیکھانے شروع کر دیے عوام کی بے بسی کی انتہا عوام مہنگائی کی چکی میں پھس کر رہ گی ہے سیاسی جماعتوں کو عوام کی بجائے اپنے اقتدار کی پڑی ہے ہمیں کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور ان سیاسی جماعتوں کو اپنے اقتدار کی پڑی ہے ضروریات زندگی پورا کرنا مشکل ہو گیا یہ کہنا ہے پتوکی  کی عوام کا، شہریوں نے مہنگائی کا رونا روتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے پہلے جینا دوبھر کر رکھا تھا سوئی گیس کی کا پریشر نہ ہونے سے مذید بوجھ بڑھ گیا ہے جبکہ سوئی گیس بند ہونے سے کئی مشکلات کا سامنا ہے اور لکڑی کا ریٹ بھی آسمان سے باتیں کر رہا ہے غریت جائے تو کہاں جائے  اور اوپر  سے میٹر رینٹ اور کئی قسم کیٹیکسوں سے سوئی گیس کے بل انتہائی زیادہ ہو چکے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر زیرو ہے اگر کہیں آتا ہے تو پریشر انتہائی کم ہے سوئی گیس کے ساتھ بجلی نے بھی  نخرے دیکھانا شروع کر دیے ہیں  تین تین گھنٹے بجلی کا بند ہونا کاروبار کو بہت نقصان دے رہا ہے اگر ہم کمائیں گے نہیں تو ٹیکس کہاں سے دیں گے  مزدور طبقہ جو پہلے ہی پریشان تھا وہ بجلی کی غیراعلانیہ، اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہے ہر تیسرے دن کا بجلی کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے بڑھ چکا ہے جس سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہو رہا عوام پس رہی ہے نگران حکومت سے لوگ سخت نالاں دیکھائی دیتے ہیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes