فیصل آباد اور گردونواح میں سخت سردی کی شدت میں کمی کے بعد ہی بچوں کے سکول کھولے جائیں، والدین

Published on January 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پنجاب کے دوسرے بڑے شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی 10جنوری بدھ سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے،تاہم بدھ کے روز فیصل آباد شہر اور گردو نواح میں سار دن شدید دھند چھائی رہی اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا۔انتہائی سخت سردی میں یخ بستہ ہواؤں کا مقابلہ کرکے سکول جانے والے ننھے پھول اور ان کے والدین بچوں کی صحت کے حوالے سے پریشان دکھائی دئیے۔چھوٹے بچوں کے والدین نے سردی کی شدت میں روز بروز اضافے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم پرائمری کلاسز کے بچوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کیا جائیاور سخت سردی کی شدت میں کمی کے بعد ہی بچوں کے سکول کھولے جائیں تاکہ کمسن نونہال سردی کے باعث بیمار ہونے سے محفوظ رہ سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes