نہ میٹرو منصوبے کی خواہش ہے اور نہ ہی موٹر وے چاہتے ہیں ہارون آباد کے شہریوں کا مطالبہ

Published on June 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

srway roads pics hndd
ہارون آباد(یواین پی)نہ میٹرو منصوبے کی خواہش ہے اور نہ ہی موٹر وے چاہتے ہیں ہمارے علاقہ اور ہمارے شہر کی عام سی اور ماضی کے طرز کی حامل سڑکات ہی تعمیر کرا دیں ۔ہارون آباد کے بے بس اور نظر انداز عوام نے حکمرانوں نے معصوم سی اپیل کر د ی ۔ٹوٹی پھوٹی سڑکات نے ہمارے علاقہ اور ہمارے شہر کو برباد نگری بنا کر رکھ دیا ہے ہمیں سڑکیں تعمیر ومرمت کر کے جینے کا حق دیا جائے علاقہ ہارون آباد کے شہریوں ملک محمد ارشد ،محمد سلیم جگا ،حاجی نصیر احمد ،فیصل گورائیہ ،محمد ارشد،محمد آصف ،محمد اصغر،محمد یٰسین ،آصف محمود اور فوجی محمد ارشدکا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے کو محرومیوں کا سامنا ہے اور ہر شعبہ میں ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ہمارے مسائل کی جانب توجہ دینے والا کوئی نہیں ہے اور ہمیں مسلسل تعمیرو ترقی کے مشن میں پسماندہ اور پس منظر میں رکھا جارہا ہے جو سر اسر ناانصافی ہے اور ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے ہمارے شہر کی سڑکوں کی حالت زار انتہائی خراب ہے اور شہر کی تمام سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں ہاؤسنگ کالونی ،فورٹ عباس روڈ ،بنگلہ روڈ ،چمن بازار روڈ ،بلدیہ کالونی روڈ ،میلاد چوک روڈ ،ٹبہ نورپورہ ،ٹبہ شرقیہ ،الوقار کالونی ،نیوخان کا لونی ،گلاب علی روڈ ،کالج روڈ سمیت غرضیکہ تمام سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں اور حکمرانوں نے ان سڑکوں کی تعمیر کے لیے کوئی کام نہ کیا ہے اور ہارون آباد کے شہریوں کے لیے سڑکوں پر پیدل چلنا محال ہو گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے نہ تو حکمرانو ں سے میٹرو بس جیسا اربوں روپے کا منصوبہ مانگتے ہیں اور نہ ہی موٹر وے کی خواہش رکھتے ہیں ہماری حکمرانوں سے معمولی سی اپیل ہے کہ ہمارے علاقہ اور شہر کی عام سی سڑکیں تعمیر ومرمت کرا دیں اور ہمیں جینے کا حق دیں کیونکہ ان تو ہمیں لگتا ہے کہ ہم کسی جنگل یا افریقہ کے دوردراز پسماندہ علاقے کے رہنے والے ہیں اور ہمیں حکمران انسان نہیں سمجھتے بلکہ زمانہ قدیم میں رہنے والے جنگل کے باسی سمجھتے ہیں خدارا ہمیں ہمارا حق دیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme