گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے چوتھے جلسہ تقسیم اسناد کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

Published on January 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی /ایم ایس مہر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے چوتھے جلسہ تقسیم اسناد کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جلسہ تقسیم عطائے اسناد میں پی ایچ ڈی ڈگری سیشن 2017 – 2020،2018-2021،2019-2022،ایم ایس ایم فل سیشن 2021-2023 اور بی ایس ڈگری سیشن2019-2023کی طالبات کو ڈگری سے نوازا جائے گا۔رجسٹریشن فیس 3000روپے ہے۔جسکا فارم یونیورسٹی ویب سائٹ پر موجود ہے۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31جنوری 2024ہے۔ریہرسل اور کانوکیشن کی تمام معلومات کے لئے طالبات باقاعدگی سے یونیورسٹی ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme