محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کو جلدی پھل دینے والی مرچ کی اقسام کی کاشت کی سفارش

Published on January 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض، تیلے، پتہ مروڑ وائرس، سفید مکھی، گوڑھ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکاراس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں کیونکہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان میں مذکورہ بیماریوں کے مرچ کی فصل پر حملہ آور ہونے سے کچھ نقصان دیکھنے میں آ رہاہے اور پیداوار میں بھی نمایاں کمی ہو رہی ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار مرچ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحتمند بیج استعمال کریں اور ہر 2سے 3سال بعد فصلوں میں غیرمیزبان پودوں سے ہیرپھیر بھی کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری لا کربھی فصل کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار متاثرہ پودوں کی باقیات کو فوری تلف کردیں اور ایسی اقسام کا انتخاب کریں جس سے پھل جلدی تیار ہو جاتاہو۔انہوں نے کہاکہ پھل کو زخمی ہونے سے بچانا بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوت مدافعت کی حامل اقسام کی کاشت نہ ہونے سے پھل کاسڑاؤ بھی مرچ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اسی طرح سفوفی پھپھوندی کے بروقت تدارک کیلئے بھی مناسب زہروں کا سپرے کیاجانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes