تحریک انصاف کا یوٹرن ، پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں، دھاندلی روکنے پر اتفاق ہوا

Published on September 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

news-1441570183-3072_large
لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا، صرف بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے جدوجہد پر اتفاق کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کی قیادت نے چند گھنٹوں بعد ہی نیا بیان جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں بلکہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی روکنے پر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق ہوا۔
دوسری جانب 7 جماعتی اتحاد نے تحریک انصاف کے یوٹرن پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چوہدری سرور مشترکہ کانفرنس میں شریک ہوئے اور ا فیصلوں کی توثیق کی۔ تحریک انصاف کا فیصلوں سے ہٹنا حیران کن ہے، عمران خان نے تحریک انصاف کو فیصلوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog