چینی صدر کی ازالی عثمانی کوکومورو کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

Published on January 31, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

 چین اور کومورو باہمی اعتماد رکھنے والے اچھے دوست ہیں، شی جن پھنگ
بیجنگ (یو این پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے ازالی عثمانی کو کومورو کے صدر کے طورپر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے ۔منگل کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور کومورو پرخلوص اور باہمی اعتماد رکھنے والے اچھے دوست، اچھے ساتھی اور اچھے بھائی ہیں ۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دونوں فریقوں نے باہمی بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ میں چین کومورو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچانے کے لئے صدر ازالی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme