غیر ملکی شخصیات کی جانب سے چینی عوام کے لیے نئے سال کے تہنیتی پیغامات

Published on February 12, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

بیجنگ (یوا ین پی) دنیا بھر میں لوگ  اسپرنگ فیسٹیول منارہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں کئی ممالک کے رہنماوں اور معزز شخصیات  نے  چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ناورو کے صدر ڈیوڈ آرڈین نے اپنے پیغام میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھے اور مثبت نتائج حاصل ہوں۔ناورو اور چین کے درمیان دوستی گہری اور دیرپا ہو اور “ڈریگن سپرٹ “ہمیں ایک خوشحال اور ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے۔سری لنکا کے اسپیکر ابی وردینا  نے اپنے پیغام میں کہا کہ روایتی چینی ثقافت میں، ڈریگن نیکی، حکمت اور طاقت کی علامت ہے۔ نئے سال میں، سری لنکا اور چین کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے  ہم ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں اور عالمی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں۔مالدیپ کے صدر موئیز نے اپنے پیغام میں کہا کہ  یہ تہوار مالدیپ میں مقیم چینیوں سمیت پوری دنیا کے لوگوں کے لیے خوشی اور کامیابی لے کر آئے گا۔ انہوں نے اپنی اور مالدیپ کے عوام کی جانب سے سب کو بہار کے تہوار اور نئے سال کی مبارکباد پیش  کی۔  سیرالیون کے وزیر اطلاعات و   شہری  تعلیم چیرنو باخ نے تمام  چینی دوستوں کو ڈریگن کے  شاندار نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت پوتن وجایاچائی نے اپنے سالِ نو کے  تہنیتی پیغام میں کہا کہ  نئے سال میں، ہم چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے خواہاں ہیں تاکہ ڈیجیٹل معیشت اور  سبز ترقی سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دی جائے، “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دیا جائے اور  ایک زیادہ مستحکم، خوشحال اور پائیدار تھائی لینڈ-چین ہم نصیب معاشرہ تشکیل دیا  جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog