چین میں اندرونِ ملک دوروں کی تعداد 6 ارب سے تجاوز کر جائے گی، چائنا ٹورازم اکیڈمی

Published on February 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 19)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)چائنا ٹورازم اکیڈمی (وزارت ثقافت و سیاحت کے ڈیٹا سینٹر)  کی اطلاعات کے مطابق، جامع تحقیق و تجزیے  کے بعد توقع ہے کہ 2024 میں چین میں اندرونِ ملک ٹرپس کی  تعداد 6 ارب سے تجاوز کرجائے گی جب کہ اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک  جانے والے سیاحوں کے ٹرپس کی کل تعداد  260 ملین سے زیادہ ہوگی۔ 2023 میں سیاحتی مارکیٹ اور سیاحتی صنعت  نمایاں طور پر بحال ہوئی ہے۔ملک بھر میں مقامی سیاحوں کی تعداد اور سیاحتی آمدن پچھلے سال سے دوگنا  زیادہ ہو گئی ہے، جو 2019 کے 80 فی صد  سے زائد ہے۔  اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے سیاحوں کے ٹرپس کی تعداد 190 ملین سے تجاوز کر گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 280  فی صد زیادہ ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme