دور حاضر میں کھیلوں کی ماند پڑتی سرگرمیوں کو پروان چڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف

Published on February 16, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ دور حاضر میں کھیلوں کی ماند پڑتی سرگرمیوں کو پروان چڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے سکولوں کے طالب علم ہار جیت کے جذبے کو فروغ دیں اور کیریئر پلاننگ کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سر گرمیوں کو بھی زندگی کا ضروری حصہ بنائیں تاکہ زندگی کے ہر شعبے میں ان کو کامیابی میسر ہو سکے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیر احمد آغا کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول میں منعقدہ سالانہ انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ میں ہاکی، فٹ بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس سمیت 25 گیمز میں بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 450 سے زائد طالب علموں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر، سی ای او ایجوکیشن وزیر احمد آغا، ایجوکیشن افسران، مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور سپورٹس ٹیچرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے طالب علموں میں کیرئیر پلاننگ اور کھیلوں کے سر گرمیوں کے لیے خصوصی اقدامات کرنے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند زندگی گزارنے کے لیے انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 16 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے جمنیزیم، فٹ بال گراؤنڈ اور جناح کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سرکاری اراضی کے حصول کے بعد 30 گراؤنڈز بنائے گئے ہیں تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے، انہوں نے سرکاری سکولوں کے کھلاڑیوں میں فوری طور پر کٹس کی تقسیم کے سلسلہ میں سی ای او ایجوکیشن وزیر احمد آغا کو ہدایات بھی جاری کیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog