اوکاڑہ,مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2000 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت تلف

Published on February 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)اوکاڑہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2000 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا، کولیکشن پوائنٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اوکاڑہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر عبدالعظیم فوڈ سیفٹی آفیسر مس طاہرہ کلثوم اور ان کی ٹیم کی عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی فیصل آباد روڈ کینال میں مردہ مرغیوں کے کولیکشن پوائنٹ پر کی گئی۔مردہ مرغیوں کا گوشت شہر بھر میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ پولیس نے 2 موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ مردہ مرغیوں کا گوشت تلف کرکے سپلائرز کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ صحت دشمن عناصر کو عوام کی صحت سے کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کو مردار گوشت کھلانے والے عناصر کی سرکوبی کیلیے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题