شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں قاسم دستی

Published on June 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

10475231_333816090106552_475096089_n
جدہ سعودی عرب (رپورٹ بیورو چیف زکیر احمد بهٹی ) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے اعلان کا خیر مقدم ۔آپریشن قومی خواہشات کا ترجمان اور آئینہ دار ہے قاسم دستی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جدہ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساٹھ ہزار سے زائد معصوم پاکستانیوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال کو بحال کرنے کے لئے پاک فوج کا یہ اقدام قابل تحسین ہے پاکستان تحریک انصاف پاک فوج کے اس اعلان کی مکمل حمائیت کرتی ہے اور اس آپریشن میں اٹھارہ کروڑ عوام کی تائید شامل ہے اس آپریشن کو شمالی وزیرستان تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ جہاں بھی دہشت گرد موجود ہیں وہاں آپریشن کیا جائے اور پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کیا جائے ۔کراچی میں بھی آپریشن کر کے دہشت گردوں کا صفایا کیا جانا چاہے دہشتگردوں کا تعلق کسی بھی نسل یا سیاسی جماعتوں سے ہو ۔سیاسی جماعتوں سے عسکری ونگز کو ختم کیا جائے ۔قاسم دستی نے مزید کہا انسانی قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ان دہشت گردوں کے ہاتھوں کسی فرد کی جان محفوظ نہیں اور یہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ہماری دعائیں پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog