پتوکی انتظامیہ کی غفلت ہٹ دھرمی یا رشوت خوری سے انکی آنکھیں بند

Published on March 3, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

پتوکی (یواین پی /محمد رضوان طارق)پتوکی انتظامیہ کی غفلت ہٹ دھرمی یا رشوت خوری نے انکی آنکھیں بند کر رکھی ہیں کیوں کہ انکے سائے میں ملاوٹ مافیا لوگوں کو جانوں سے کھیلنے لگا کھانے پینے کی چیزیں ہوں یا دیگر اشیائے خوردونوش ہر چیز دو نمبر ملنے لگی ہر چیز میں ملاوٹ عروج پرپہنچ چکی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور لوکل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ محض کاغذی کاروائی میں مصروف عوام بہت سی بیماریوں کے گھیرے میں تفصیلات کے مطابق اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اپنے عروج پر گئی۔دودھ، دہی، گھی، چائے کی پتی،مصالحات جات، سرخ مرچ، بیسن اور دیگرچیزوں کا خالص ملنانا ممکن ہو چکا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ کا غذی کاروائیوں تک محدودہوکر رہ گئی ہے۔خالص اشیاء کا ملنانا ممکن ہو چکا ہے۔سب سے زیادہ ملاوٹ دودھ، دہی، گھی، چائے کی پتی،مصالحات جات، سرخ مرچ،بیسن میں کی جارہی ہے۔ مختلف علاقوں میں کھا د اور کیمیکلز وغیرہ دودھ،تیار کرنے کی فیکٹریوں میں دودھ کے نام پر کھلے عام صحت زہر فروخت کیا جارہا ہے۔مضر صحت اشیاء خوردونوش کے استعمال سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور گردوں کے امراض معدہ،جگراور دیگر امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔جب کہ سرکاری ونجی ہسپتال مضر اشیائخوردونوش کے استعمال کرنے والے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔جب کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور لوکل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزیلے کر سوگئی ہوئی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کے انسانی زندگیوں پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy