پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے ہرادیا

Published on March 4, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

کراچی(یوا ین پی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 19 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے ہرادیا۔نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے 189 رنز کے جواب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔یہ ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کی مسلسل تیسری جبکہ مجموعی طور پر چوتھی شکست ہے۔ کراچی کنگز اب تک اپنے 6 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے صرف دو جیتنے میں کامیاب ہوسکی۔اس سے قبل کراچی کنگز ملتان سلطانز سے رواں ٹورنامنٹ میں 18 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں بھی 55 رنز سے شکست کھاگئی تھی۔کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود 36 اور شعیب ملک 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے 2، ڈیوڈ ولی، محمد علی، کرس جورڈن اور خوشدل شاہ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔عثمان خان نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 58 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی طرف سے بلیسنگ موزربانی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز اپنے 7 میچ کھیل چکی ہے اور اسے اب تک صرف ایک ہی میچ میں شکست ہوئی اور 6 میں کامیابی ملی ہے۔گزشتہ میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز کی چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题