دی ہنڈریڈ لیگ؛ پلئیرز ڈرافٹ میں 65 پاکستانی کھلاڑی کی رجسٹریشن

Published on March 6, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 14)      No Comments

لندن (یوا ین پی)برطانوی ٹی20 لیگ ڈی ہنڈریڈ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پلئیرز ڈرافٹ میں 65 پاکستانی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق 20 مارچ کو ہونے والے پلئیرز ڈرافٹ میں 60 مینز کرکٹرز جبکہ 5 ویمنز کھلاڑی شامل ہیں، فرنچائز نے محض دو پاکستانی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جن میں مانچسٹر اوریجنل اسامہ میر جبکہ ویلش فائر کے حارث رؤف شامل ہیں۔ڈرافٹ میں حسن علی، نسیم شاہ کی ریزرو پرائس ایک لاکھ پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے جو مہنگے ترین کرکٹرز میں شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان اور افتخار احمد کی ریزرو پرائس 75 ہزار پاؤنڈ، محمد عامر، صائم ایوب، عامر جمال اور عبداللہ شفیق کی بیس پرائس 60 ہزار جبکہ فخر زمان، محمد حارث اور عماد وسیم کی ڈرافٹ میں ریزرو پرائس 50 ہزار پاؤنڈ ہے۔40 ہزار پاؤنڈز کی ریزرو پرائس کھلاڑیوں میں میر حمزہ، محمد حسنین اور اعظم خان شامل ہیں جبکہ 46 پاکستانی پلیئرز بغیر ریزرو پرائس کے رجسٹر ہوئے ہیں۔ جن میں سلمان آغا، ابرار احمد ، عمر اکمل اور آصف علی، حیدر علی، عمر امین، فہیم اشرف اور شاہنواز داہانی کے نام بھی بغیر ریزرو پرائس رجسٹر ہوئے۔زمان خان، شان مسعود، محمد نواز، رومان رئیس، سعود شکیل، حنین شاہ اور وسیم جونیئر کے نام بھی بغیر ریزروڈ پرائس پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ویمنز کرکٹرز میں ارم جاوید، ندا ڈار اور فاطمہ ثنا 17 ہزار 500 پاؤنڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ رجسٹر ہوئیں جبکہ عالیہ ریاض اور جویریہ رؤف بغیر ریزرو پرائس کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔دی ہنڈریڈ کا چوتھا ایڈیشن جولائی میں شروع ہوگا، چوتھے ایڈیشن میں مینز اور ویمنز کی 8-8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں برمنگھم فینیکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes