پنجاب:منڈی میں دبنگ خان کی انٹری سے ہلچل مچ گئی

Published on September 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,007)      No Comments

2222
گوجرانوالہ( یواین پی) گوجرانوالہ میں دبنگ خان نامی اونٹ کی شہر میں دبنگ انٹری نے ہلچل مچا دی، انوکھے ڈانسر اونٹ نے ڈانس کے کئی نئے سٹپ بھی متعارف کروا دئیے ہیں،عید قربان پر خوشاب سے گوجرانوالہ کی مویشی منڈی میں فروخت کیلئے لائے گئے ہیں دبنگ خان اونٹ جواپنے مالک کے اشاروں پر نا صرف ناچتا ہے ،ٹھمکے لگاتا ہے بلکہ اس نے تو شہ زوروں کو ڈانس کے کئی نئے سٹپ بھی متعارف کروا دئیے ہیں،ڈانسر اونٹ دبنگ خان کے گھنگروں کی چھنکار پر شہری اسے داد دیتے ہیں تو دبنگ خان نے بھی اپنے مداحوں کو جھک کر سلامی دیتا اور ان کا شکریہ ادا کرتا نظر آتا ہے،دبنگ خان ڈانسر کے مالک کا کہنا ہے کہ پوری منڈی میں اس جیسا کوئی ناچنے والا اونٹ ہے تو سامنے لایا جائے ، وہ اسکے مالک کو پچاس ہزار روپے انعام دے گا،دبنگ خان کے انوکھے اور خوبصورت ناچ کو دیکھنے کیلئے بچے تو بچے بڑے بھی مویشی منڈی کھنچے چلے آرہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes