نامور کرکٹر کے بغیر کیوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

Published on April 2, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

کراچی(یو این پی) اسٹارز سے عاری کیوی ٹیم پاکستان آئے گی، ٹاپ کرکٹرز اس بار بھی آئی پی ایل میں ڈالرز کمانے میں مصروف ہیں جب کہ ٹیم کی قیادت ٹم سائودی کو ملنے کا امکان ہے۔نیوزی لینڈ گذشتہ برس کی طرح اس بار بھی پاکستان کے ٹور پر اپنی دوسرے درجے کی ٹیم بھیجے گا، اس بار بھی وجہ آئی پی ایل ہی ہے۔کیویز کو آئندہ ماہ 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے پاکستان آنا ہے تاہم سپر اسٹارز کین ولیمسن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، راچن رویندرا، ڈیون کونووے اور ٹرینٹ بولٹ آئی پی ایل میں مصروف ہیں، اس لیے کم تجربہ کار ٹیم بھیجے جانے کا امکان ہے، اس میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا جنھوں نے ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ سپر اسمیش میں اچھی کارکردگی پیش کی۔گذشتہ برس بھی ایسی ہی صورتحال تھی جب ٹام لیتھم نے ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان میں دوسرے درجے کی ٹیم کی قیادت سنبھالی،اس بار کپتانی ٹور کیلیے دستیاب ٹم سائودی کرسکتے ہیں۔ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ میں ہینری نکلز ٹاپ اسکورر رہے، ان کا ٹیم میں جگہ کیلیے لیتھم، ٹم روبنسن اور چیڈ بوز کے ساتھ مقابلہ ہوگا، روبنسن اور ول ینگ وہ 2 پلیئرز ہیں جنھوں نے سپراسمیش میں سنچریاں اسکور کی ہیں ، چیڈ بوز گذشتہ دورہ پاکستان میں اچھا پرفارم کرچکے۔ اسی طرح ریگولر ٹی 20 اسکواڈ ممبرز فن ایلن، ٹم سیفرٹ، جمی نیشم اور ایش سوڈھی بھی سلیکشن کیلیے دستیاب ہوں گے۔دورہ پاکستان کیلیے نیوزی لینڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں فن ایلن، ول ینگ، ٹم سیفرٹ، مارک چیپمین، جمی نیشم، جوش کلارکسن، مچل بریسویل، ٹم سائودی، ایڈم ملن، بین سیئر، ایش سوڈھی، بین لسٹر، جیکب ڈفی، ٹم روبینسن / ہینری نکلز، چیڈ بوز/ ٹام لیتھم شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题