بیجنگ (یواین پی) 14 واں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول یانچی لیک انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں شروع ہوا۔ چینی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن ، چائنا میڈیا گروپ اور بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ اس فلم فیسٹیول کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ین لی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر، چائنا میڈیا گروپ کے صدر اور 14ویں بیجنگ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شین ہائی شوانگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔شین ہائی شوانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی ہے کہ ثقافت روح کو جوڑ سکتی ہے اور فن دنیا کو جوڑ سکتا ہے۔ اپنی منفرد فنکارانہ توجہ کے ساتھ، فلمیں تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی تفہیم کو بڑھانے میں منفرد کردار ادا کرتی ہیں۔ بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کو چودہ سال گزر چکے ہیں۔ یہ فیسٹیول شاندار ثقافتی ورثے کے ساتھ ساتھ عہد حاضر کے مخصوص مزاج کا بھی آئنہ دار ہے، اور اس کا بین الاقوامی اثر تیزی سے دور رس ہوتا جا رہا ہے۔شین ہائی شوانگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چائنا میڈیا گروپ نے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز اور اختراعی سرگرمیوں کے سلسلے کے ذریعے دنیا بھر میں ثقافتی تبادلوں، ثقافتی انضمام اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔حال ہی میں، چائنا میڈیا گروپ نے متعدد تخلیقی اے آئی پروگرامز شروع کیے ہیں، جنہوں نے بین الاقوامی رائے عامہ کے میدان میں پرجوش ردعمل پیدا کیا ہے۔ اس سال بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں رجسٹر ہونے والی فلموں کی کل تعداد 4,273 تک پہنچ گئی ہے۔