شامی مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ترک وزیراعظم بشیر اتالائی

Published on June 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

3
استنبول ۔۔۔ ترکی کے نائب وزیراعظم بشیر اتالائی نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں موجود شامی مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے نائب وزیراعظم نے بھی یہ اعلان کیا کہ ترکی شام سے آنے والے لوگوں کی امداد کیلئے تیار ہے اور نہ ہی ترکی شام سرحد کو بند کئے جانے کا کوئی ارادہ ہے۔ دریں اثناء ترکی کے ادارہ برائے ہنگامی حالات نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اڑھائی لاکھ شامی مہاجرین خصوصی خیمہ بستیوں میں قیام پذیر ہیں جبکہ باقی لوگ ملک کے مختلف شہروں میں جا کر بس گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی شامی مہاجرین کی امداد پر ڑھائی ارب ڈالر صرف کر چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes