تحریک انصاف کا نیا پاکستان خیبرپختونخوا کے بجٹ میں کہیں نظر نہیں آیاعمر فاروق بھٹہ

Published on June 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 608)      No Comments

PHOTO LALYANI
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) تحریک انصاف کا نیا پاکستان خیبرپختونخوا کے بجٹ میں کہیں نظر نہیں آیا، صوبے کا 71فیصد بجٹ تنخواہوں میں جبکہ 29فیصد ترقیاتی کاموں کے لئے ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دیہی علاقوں میں رہنے والوں پر پراپرٹی ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہانرنو منتخب ایڈیشنل جزل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل عمر فاروق بھٹہ نے کارکنان کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کے چالیس ارب روپے کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنا کر اسے جنگلہ بس کہا جا رہا ہے تاہم پشاور جیسے چھوٹے شہر میں میٹرو بس کے منصوبے کیلئے 230ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے کیا یہ کوئی میگا سکینڈل تو نہیں بنے گا ۔ تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں حکومت کی جانب سے بجٹ میں 41 ارب روپے کے شارٹ فال کو کور کرنے کے لئے اعدادو شمار میں ہیرپھیر کیا گیا ہے جبکہ صورتحال یہ ہے کہ ترقیاتی بجٹ کے لئے صرف 29فیصد کی انتہائی کم رقم مختص کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes