چین میں پولیس ہیڈکوارٹرز عمارت پر کار بم دھماکہ میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

Published on June 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

5
بیجنگ ۔۔۔ چین میں پولیس ہیڈکوارٹرز عمارت پر کار بم دھماکہ میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دھماکہ کے بعد کارروائی کرکے 13 افراد کو ہلاک کردیا۔ ہفتے کو چین کے صوبہ زنگ جیانگ میں نامعلوم دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈکوارٹرز کی عمارت کے پاس کھڑی کردی بعد میں ریموٹ ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریش شروع کردیا۔ اس دوران 13 مشتبہ افراد کو پولیس نے گولیوں سے بھون ڈالا۔ سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ دھماکہ میں ملوث 13 افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes