کوئٹہ میں دھماکہ ،اے آئی جی حامد شکیل سمیت تین اہلکار شہید ،8اہلکار زخمی

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 602)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی )بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح سویرے پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اے آئی جی حامد شکیل درانی سمیت3اہلکار شہید جبکہ 8شد ید زخمی ہو گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ائیر پورٹ روڈ پر چمن ہاوسنگ سکیم کے قریب اے آئی جی حامد شکیل درانی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں حامد شکیل سمیت 11اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں امدادی ٹیموں نے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا جہاں حامد شکیل ، اے ایس آئی رمضان اور ڈرائیور جلیل احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 8زخمی اہلکاروں میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے ۔ادھر سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش نوعیت کا ہو سکتا ہے تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy