جڑواں شہروں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات

Published on June 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,001)      No Comments

1
اسلام آباد ۔۔۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، بہاولپور اور مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بہاولنگر میں 19 ملی میٹر جبکہ گوجرنوالہ 10، سیالکوٹ 9، لاہور9، منڈی بہاوالدین 8، کوٹلی 3، اسلام آباد میں 3، راولپنڈی اور مری میں 3، لوئر دیر، منگلا، گجرات میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، شہید بے نظیر آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاڑکانہ، موئنجو داڑو اور سکھر میں 46، جیکب آباد میں 45 اور اسلام آباد میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes