اسلام آباد ( یواین پی ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں پنجاب نے ویٹ لفٹنگ کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ سندھ اور بلوچستان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی چوتھے نمبر پر رہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب نے آٹھ گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد ویٹ لفٹنگ کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ سندھ نے تین چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری اور بلوچستان نے تین چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ان مقابلوں میں ملک بھر سے سات مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آبادکے کھلاڑی شامل ہیں۔
پنجاب نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں ویٹ لفٹنگ کا ٹائٹل جیت لیا








No Comments