اسلام آباد ( یواین پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں فٹ بال کے مرد اور خواتین کے ایونٹ میں فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ مردوں کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔ خواتین کے مقابلوں میں سندھ اور اسلام آباد کی ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ فائنل میچ  بدھ کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری فٹبال کے مردوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں خیبرپختونخوا نے گلگت بلتستان کو 0-2 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ مقررہ وقت میں خیبرپختونخوا کو گلگت بلتستان کے خلاف 0-1 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں خیبر پختونخوا نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 0-2 سے جیت لیا۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں سندھ نے پنجاب کو 0-2 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دونوں گول کھیل کے دوسرے ہاف میں ہوئے۔خواتین کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سندھ نے گلگت بلتستان کو 0-4 گول سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ وقفے تک سندھ کو گلگت بلتستان کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں سندھ نے مزید تین گول کرکے مقابلہ 0-4 گول سے جیت لی۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں اسلام آباد نے بلوچستان کو 0-1 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں بعد میں اضافی وقت دیا گیا جس میں اسلام آباد کی گول کرکے مقابلہ 0-1 گول سے جیت لیا۔