ایڈو آئی ہسپتال کادکھی انسانیت کی خدمت میں مثالی کردار

Published on June 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

Te
ٹیکسلا (یو این پی /ڈاکٹر سید صابر علی سے )کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس پی او ایف واہ کینٹ مرتضیٰ خان نے کہا ہے کہ ایڈو آئی ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔خدمت خلق کے عظیم جذبہ سے سرشار ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں ،پاکستان میں ایسے اداروں کا قیام بلاشبہ کسی نعمت سے کم نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ڈونرزآرگنائزیشن (ایڈو) کے زیر انتظام چلنے والے ایڈو آئی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر خصوصی گفتگو کے دوران کیا ،قبل ازیں ایڈو آئی ہسپتال پہنچنے پر ممبران ایگزیکٹیو کونسل ایڈو سید عبداللہ مسعود،جنرل سیکرٹری محمدخالد اسحاق،سیکرٹری اطلاعات عمران احمد،نے معزز مہمان کی آمد پر انکا پر تپاک استقبال کیا،اور ایڈو انتظامیہ کی جانب سے انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس پی او ایف واہ کینٹ مرتضیٰ خان نے ایڈو آئی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا،ایڈو آئی ہسپتال کی دکھی انسانیت کے لئے خصوصی خدمات ، ایڈو کی 34 سالہ کارکردگی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے سید عبداللہ مسعود نے بتایا کہ یہ ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت علاقہ میں اپنی بے لوث فلاحی خدمات سرانجام دے رہا ہے ،جسکا بنیادی مقصد خدمت انسانیت کے مشن کی تکمیل ہے،جدید مشینری سے آراستہ ایڈو آئی ہسپتال لوگوں کو آنکھوں کی بیماریوں سے بچاو اسکے تدارک اور بروقت علاج جیسی سہولیات باہم پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہے ،جبکہ ادارہ محدود وسائل کے باوجود سفید موتیہ کے آپریشن اور مریضوں کو مفت لینس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کما حکا ہو اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے،اس موقع پر کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس پی او ایف واہ کینٹ مرتضیٰ خان نے اپنی آنکھوں کا معائنہ بھی کرایا اور ادارہ کی کارکردگی ، بہترین نظم و نسق کی تعریف کی،انھوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایڈو کو اپنی غیر مشروط خدمات پیش کیں ،اس موقع پر ایڈو ہسپتال کے پینل پر تعینات ڈاکٹرز کے علاوہ ایڈو ہسپتال کا اسٹاف اور ممبران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题