عمران.خان نے وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ کرکے عوام کی توہین کی ہے نثار کھوڑو

Published on October 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) عمران.خان نے وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ کرکے عوام کی توہین کی ہے عمران خان بچکانہ سیاست کرتا ہے اسے کسی منصب کو حاصل کرنے کی جلدی ہے پیپلزپارٹی آگ اور خون کا دریا عبور کرکے اس مقام پر پہنچی ہے مکلی کے جیلانی ہاوس پر پی پی پی رہنما پیر غلام رحمانی کے والد بزرگ شخصیت پیر غلام جیلانی کے وفات پر تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنتے رہے ہیں اور مخالفت جمہوری نظام میں اس کا حسن ہوتی ہے جب سے پیپلزپارٹی وجود میں آئی ہے مخالفین نے اتحاد بنانے کی کوشش کی ہے نثار احمد کھوڑو نے مذید کہا کہ عمران خان اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی بات تو کرتے ہیں مگر انہوں نے کسی طور پر اپنی اکثریت ظاہر نہیں کی ہے زبانی کلامی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ہیں اور وہ ہی رہینگے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ وہ ٹھٹھ میں ورکرز کنوینشن میں شرکت کے لئے آئے ہیں اور 18 اکتوبر کو حیدرآباد کی عوام بے نظیر بھٹو کی تصویر اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہٹڑی بائے پاس پر تاریخی استقبال کریں کے وہ اس سلسلے میں کارکنوں سے رابطے کے لئے آئے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ آج بھی پیپلزپارٹی کو عوامی حمایت حاصل ہے اور ہمیشہ حاصل رہے گی اس موقع پر پی پی پی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری عاجز دامرہ ، پی پی پی ضلع ٹھٹھہ صدر صادق علی میمن ، جنرل سیکریٹری امتیاز قریشی ، اطلاعات سیکریٹری سید محمود عالم شاہ سمیت دیگر پی پی پی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھے ، تعزیت کے بعد پی پی پی سندھ کے صدر پی پی پی ٹھٹھہ کے ضلع صدر صادق علی میمن کی رہائش گاھ پر پی پی پی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کریں گے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھالیا کے فروخت کرنے کے خلاف شروع کی جانے والی کاروائ کے بعد ٹھٹھہ بیوپاریوں کا شدید احتجاج
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ شہر میں پولیس کی جانب سے چھالیا کے فروخت کرنے کے خلاف شروع کی جانے والی کاروائ کے بعد ٹھٹھہ بیوپاریوں کا شدید احتجاج کرتے ہوےْ شہر کے اہم کاروباری مراکزبند کرا دیے، جبکے بیوپاریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوےْ ٹھٹھہ پولیس کے خلاف سخت نہرے بازی کی ،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ پولیس نے چاندنی چوک کے قریب چھالیا کے ہول سیل کے بیوپاری دودو جاکھرو کی دوکان سے چھالیہ کی بڑی مقدار میں بوریاں ضبط کر دیں، جس دوران دوسرے بیوپاری موقعے پر پہنچ گےْ اور پولیس کی کاروائ کے خلاف سخت احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث پولیس اور بیوپاریوں میں کشیدہ حالات پیدہ ہوگےْ جس کے بعد پولیس ہاتھ آئ ہوئ چھالیہ اور دیگر سامان چھوڑ کر چلی گء،جس کے بعد بیوپاری دودو جاکھرو ،حاجی میمن، نانا جبلی اور دیگر نے شاہی بازار سمیت دیگر کاروباری مراکز بند کراکر ٹھٹھہ پولیس کے خلاف احتجاجی جلوس نکال کر سخت نعرے بازی کی اور شاہی بازار سے قومی شاہراہ پر دہرنا مار کر سخت احتجاج کیا، بیوپاریوں کا کہنا تھا کے پولیس ہوسیل کا کروبار کرنے والے بیوپاریوں کو کو جابھوج کر پریشان کررہی ہے گھٹکے کے بہانے پان اور چھالیہ کا کاروبار کرنے والے بیوپاریوں کے دکانداروں پر چھاپہ مارکر ان کا سامان ضبط کررہی ہے ،دوسری جانب ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ کا کہنا ہے کے پولیس کی کاروائ زہریلے گھٹکے کی تیاری میں استعمال ہونے والی چھالیہ کے بیوپاریوں کے خلاف کی گئ ہے کیونکے یہی چھالیہ اور کتھہ گھٹکے کی تیاری میں بھی استعمال ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے تمام خطرناک ہے ، بیوپاریوں کے سخت احتجاج کے بعد ای ایس پی فاروق امجد احتجاج کرنے والے بیوپاریوں کے پاس پہنچ کر بیوپاریوں کے رہنماوں کو ایس ایس پی آفیس بلواکر ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ اور بیوپاری تنظیم کے رہنماہ حاجی انیس میمن، مٹھا خان لاشاری، الیاس سونارو،ڈاکٹر کامران قریشی اور دیگر نے بیوپاریوں کے وفد نے بات کی جس پر ایس ایس پی کی جانب سے بیوپاریوں کے خدشے ختم کرنے کی یقین دہانی کروائ جس کے بعد بیوپاریوں نے احتجاج ختم کردیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题