پاکستان ریلوے کا عوام کی سہولت کیلئے مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

Published on June 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

02
وفاقی وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مسافر ٹرینوں کے علاوہ فریٹ ٹرینوں کو بھی فعال بنایا جا رہاہے
ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ذرائع
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کیلئے مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو معیاری اور بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ ذرائع کے مطابق جنڈ سے اٹک تک شٹل ٹرین سروس شروع کر دی گئی ہے جس سے علاقے کے عوام مستفید ہوں گے جبکہ اسی طرح کی مزید ٹرینیں چلانے کی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سرکلر ریلوے کراچی کے منصوبے پر کام تیزی سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کا ریلوے پر اعتماد بحال کیا جا سکے۔ پاکستان ریلوے کو انجنوں کی کمی کا سامنا ہے اور حکومت نے نئے اجن خریدنے کے ساتھ ساتھ پرانے انجنوں کی مرمت وبحالی کا کام بھی شروع کیا ہے اور نئی بوگیاں بھی خریدی جار ہی ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مسافر ٹرینوں کے علاوہ فریٹ ٹرینوں کو بھی فعال بنایا جا رہاہے اور ریلوے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ریلوے ٹریکس اور ریلوے کی مرمت وبحالی کا کام کیا جا رہا ہے اور ٹریکس پر نئے سیلیپرز بچھانے کے علاوہ ، نئے پل بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ کراسنگ لیولز اور سگنل نظام بھی جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ ٹرینوں کی آمدورفت کو بروقت بنانے اور ان کی اوقات کار بہتر بنانے کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے اور ڈبلنگ آف ٹریک منصوبے پر مرحلہ وار کام جاری ہے رواں سال کے آخر میں لاہور تک ریلوے ٹریک کو دو رویہ کر لیا جائے گا۔ اسی طرح ٹرینوں کی مانیٹرنگ کے نطام کو بھی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے ریلوے کی بہتری وترقی کیلئے مختلف نئے منصوبے بھی شروع کئے ہیں جن کا مقصد اس قومی ادارے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme