سول اسپتال مکلی میں بدنظمی ، ڈاکٹروں اورادویات کی قلت کے خلاف ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے زیراہتمام بھوک ہڑتال

Published on July 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) سول اسپتال مکلی میں بدنظمی ، ڈاکٹروں کی قلت ، ادویات کی قلت سمیت اہم شعبے بند ہونے کے خلاف اور مرف انتظامیا کی مبینہ کرپشن کے خلاف ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے زیراہتمام ٹھٹھہ کی سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنما وں نے اسپتال کے احاطے میں علامتی بھوک ھڑتال کی۔ اسپتال انتظامیا کے خلاف بھوک ھڑتال کا سلسلہ مسلسل تین روز تک جاری رہے گا قبل ازین بھوک ھڑتالی کیمپ پر ڈی ایس پی ٹھٹھہ کی سربراھی میں پولیس کی بھاری نفری ٹوٹ پڑی تاہم ایس ٹی پی کارکنان کی مزاحمت کے بعد پولیس واپس چلی گئی اس موقع پر ایس ٹی پی کارکنان نے سول اسپتال انتظامیا کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سندھ سے اسپتال کے انتظامات واپس لینے کا مطالبا کیا۔ ضلع صدر ناتھوخان بروھی۔ نائب صدرامتیازسموں ، جنرل سیکریٹری راجوقریشی ، جمیل سموں ، بشیرجوکھیو ، ستارمیرانخوری کی سربراھی میں 70 سے زیادہ سیاسی سماجی کارکنان نے بھوک ھڑتال میں حصہ لیا ، اس موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف ، ملاح اتحاد تحریک سندھ کے رہنما محمد شورو ، ڈادا آدم گندرو اوردیگر بھوک ھڑتال کی کیمپ پر پہنچ کر ایس ٹی پی کے احتجاج کی حمایت کی اور جدوجھد میں بھرپورساتھ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ایس ٹی پی ٹھٹھہ کے رہنما ناتھوخان بروھی ، راجوقریشی ، امتیاز سموں ، بشیرجوکھیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا این جی اوز کو سول اسپتال مکلی کے انتظامات دینے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا ہے اسپتال ریفر سینٹر بنا ہوا ہے مریضوں کے ورثہ کو اویادت پیسوں سے خریدنی پڑتی ہے ، ڈاکٹروں کی قلت کی وجہ سے اسپتال انتظامیا ہر مریض کو کراچی اور حیدرآباد سے علاج کرانے کا مشورہ دینے رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ پولیس نے بھوک ھڑتال کی کیمپ کو اکھاڑ پہکنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر پولیس واپس چلی گئی ٹھٹھہ کی انتظامیا جانبداری مظاھرا کرکے احتجاج کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے انھوں نے مزید کہا کہ سول اسپتال میں ہونیوالی بدنظمی اور مبینہ کرپشن کے خلاف ایس ٹی پی کی جدوجھد جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں بھوک ھڑتال کی جائے گی 20 جولائی کو احتجاجی مظاھرا کیا جائے گیا۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ شہر سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، تین افراد جان بحق
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ شہر سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، تین افراد جان بحق، بارہ زخمی ، پندرہ زخمی،جان بحق اور زخمی ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد سیر و تفریح کی غرض سے بابوسر ٹاپ آئے ہوئے تھے جہاں سے واپسی پر گیٹی داس کے مقام پر گاڑی نمبر آرآئ956 گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگےْ، حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں32 سالہ فرحان میمن ولد کمالدین میمن، امشاء بنت عابد میمن، اور وین کا ڈراےْور جانبحق ہو گےْ اور زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتای جارہی ہے جبکے زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی گاڑیوں، پولیس اور 1122 کی ایمبولینس کے زریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس پہنچایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں لوگ اسپتال پہنچ اور خون دینے والوں کی لائنیں لگ گئیں۔زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes