آئی ڈی پیز کی بحالی ہم سب کی قومی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ حمزہ شہباز شریف

Published on July 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 699)      No Comments

04
لاہور ۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے بھرپورعوامی مہم چلائی جائے گی۔ ہمارے کل کے لئے اپنے آج کی قربانی دینے والے آئی ڈی پیز کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر بحالی ہم سب کی قومی ، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ وطن کیلئے اپنا گھر بار چھوڑنے ولوں کی اعانت کیلئے ا وورسیز پاکستانیز، چیمبرز آف کامرس ، ارکان اسمبلی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن آفس میں آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے قائم وزیر اعلی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبائی وزراء رانا مشہود احمد خان، چودھری محمد شفیق، خواجہ احمد حسان، ارکان صوبائی اسمبلی ،سابق ایم این اے حنیف عباسی، سیکرٹری انفارمیشن ، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور نے شرکت کی۔حمزہ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ڈی پیز کی مدد اور بحالی کا عمل موثر بنانے اور تیزی سے مکمل کرنے کے لئے شارٹ اور میڈیم ٹرم منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈ ریزنگ کیلئے ہر سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں اور متمول اور مخیر حضرات کو ماہ صیام کی فیوض و برکات اور اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹنے کیلئے آئی ڈی پیز کی مدد کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی کامیابی کیلئے جو عظیم قربانی دی ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ آج ہم سب کو اپنے ان محسنوں کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ پوری قوم مصیبت اور آزمائش کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے اپنی اپنی ذاتی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز پورا کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے سیکرٹری انفارمیشن کو ہدایت کی کہ آئی ڈی پیز کے بارے میں ایک موثرڈاکومنٹری تیار کر کے اسے سوشل میڈیا، سینماؤں اور دیگرمیڈیا پر چلا کر عوام میں شعور اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صوبے میں تمام چیمبرز آف کامرس اور تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بنا کر فنڈ ریزنگ کا کام فوری طو ر پر شروع کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题